• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ


شہباز شریف کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ


اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملک میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی مرکزی قیادت نے کورونا وائرس کے بحران پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس عالمی وبا ہے، جسے مشترکہ کوششوں سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین