آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آئی جی سندھ کی تبلیغی جماعت سے متعلق ہدایات

آئی جی سندھ کی تبلیغی جماعت سے متعلق ہدایات


آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر نے پولیس افسران کو تبلیغی جماعت سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف اضلاع میں موجود ہیں۔

انہوں نے افسران سے کہا کہ تبلیغی جماعت کے افراد جہاں بھی موجود ہیں، انہیں وہیں قرنطینہ کردیا جائے۔

ہدایت نامے میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ جہاں ہیں، وہیں رہیں۔

آئی جی سندھ نے ہدایت نامے میں مزید کہا کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ نئے لوگ تبلیغی جماعت کے مرکز میں داخل نہ ہوں۔

مشتاق مہر نے ہدایات میں یہ بھی کہا کہ تبلیغی جماعت کے افراد کے لیے راشن اور دیگر چیزیں پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ جن علاقوں میں تبلیغی جماعت ہے وہاں موجود مزید افراد کو تلاش کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید