آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ شوال المکرم 1441ھ3؍جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاک ڈاؤن میں بچوں کو موبائل، ٹی وی سے دور رکھیں، ثروت گیلانی

لاک ڈاؤن میں بچوں کو موبائل، ٹی وی سے دور کھیں، ثروت گیلانی


لاک ڈاؤن میں بچے ہی کیا اب تو بڑے بھی گھروں پر ہیں، ایسے میں وقت کیسے گزارا جائے؟ فیملی ٹائم کیسا ہو؟۔

اس کا حل اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے ویڈیو پیغام دے دیا ہے، وہ بھی ان دنوں بیشتر پاکستانیوں کی طرح گھر میں وقت گزار رہی ہیں لیکن انہوں نے اپنا یہ وقت قیمتی بنادیا ہے۔

اداکارہ نہ صرف اپنے بچوں کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرکے دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے رہی ہیں۔

ثروت گیلانی سمجھتی ہیں کہ آرٹ کے لیے گھر ہی مناسب مقام ہے، اسمارٹ فونز، ویڈیو گیمز اور گیجٹز کے اس دور میں وہ اپنے بچوں کو رنگوں سے متعلق کھیل سکھاتی ہیں اور ساتھ ساتھ مفید ٹپس بھی دیتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اس کے لیے گھر میں موجود فالتو سامان، سی ڈیز، کلر پیپرز وغیرہ استعمال کرتی ہیں، وہ اپنے بچوں کو پلانٹنگ کی بھی ترغیب دیتی ہیں۔

ثروت گیلانی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں انہوں نے ایک گملے میں پیاز بھی دبائی ہے، جس سے جلد پودا نکلے گا۔

ایک دلچسپ ویڈیو میں انہوں نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ سارا کام کرکے کچرا بھی خود اٹھانا چاہیے۔

یہی نہیں، ثروت گیلانی اپنے سوشل میڈیا فالوورز کے مسائل پر بھی بات کرتی ہیں اور انہیں ترغیب دیتی ہیں کہ لاک ڈاؤن کا بیشتر وقت کس طرح بچوں کے ساتھ مفید انداز میں گزارا جاسکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید