علالت میں انہیں درپیش تھی جو
وہ مشکل کر گیا آسان سرطان
کہاں تک دکھ اٹھاتے زندگی کے
بالآخر چل بسے جاوید رحمٰن
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گاؤں7 جنوبی میں پیش آیا ہے، متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 2 نامزد ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تحفظ ماحولیات ایجنسی نے ہاوسنگ سوسائٹی کو درخت کاٹنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے کہ بلا اجازت ایسا کیوں کیا؟
تھائی میں ایک نجومی خاتون کا اسمارٹ فون چوری کرنے پر پکڑا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پتایا میں اس جعلی نجومی نے کلائنٹ خاتون کا اسمارٹ فون اس لیے چرایا تاکہ اپنی پیش گوئی سچی ثابت کرسکے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پنجاب بھی گیا لیکن وہاں ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہوا۔
برطانیہ کی ایک انشورنس کمپنی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ خصوصاً رواں ماہ اپنی قیمتی اشیا کی حفاظت کو یقینی بنائیں، کیونکہ گزشتہ پانچ برس کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری میں سردیوں کی تاریک راتوں میں سونے کے زیورات، جیولری کی دیگر اشیا، قیمتی گھڑیاں اور ہینڈ بیگز چوری ہونے کی وارداتیں 10 فیصد بڑھ جاتی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔ لاہور سے لندن کیلئے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔
برطانیہ کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے 8 انچ تک شدید برفباری کے سلسلے او ر پیشگوئی سے سینکڑوں تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔
سال 2025ء میں کتنے لاکھ پاکستانی بیرون ملک ملازمت کےلیے چلے گئے؟ بیورو آف امیگریشن نے ڈیٹا جاری کردیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے، عبداللہ ہارون، صدر، چوہدری خلیق الزمان روڈ میں ٹریفک روانی متاثر ہے۔
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے کہا کہ ممالک اب حقیقی سفارتکاری کے بجائے طاقت پر مبنی پالیسی اپنا رہے ہیں۔
طوفان گوریٹی 99 میل فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ برف برسا کر گزر گیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 57 ہزار گھر بجلی سے محروم اور سینکڑوں اسکول بند ہیں۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے۔
اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے کہا یقین نہیں کہ امریکا گرین لینڈ پر کنٹرول کیلیے فوجی کارروائی کرے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔