• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خورد و نوش نہ ملیں تو لوگ باہر آجائیں گے، اسد عمر

اشیائےخوردونوش نہ ملیں تو لوگ باہر آجائیں گے، اسد عمر 


اسلام آباد(ایجنسیاں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وباء پر قابو کے ساتھ لوگوں کی معاشی ضرورتیں بھی پوری کرنی ہیں‘ اشیائے خوردونوش نہ ملیں تو لوگ مجبوراًگھروں سے باہر آجائیں گے ‘ملک میں آٹے سمیت بنیادی اشیاءکی کوئی کمی نہیں‘ ذخیرہ اندوز باز آ جائیں ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا‘ملک کے ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو بارہ ہزار فی خاندان دیئے جائیں گے۔ منگل کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی مسئلہ ہے، اس جنگ میں پاکستان بھی حصہ لے چکا ہے‘ہم نے یہ بھی دیکھناہے کہ بندش سخت کردیں گے تو لوگوں کو اشیاضروریہ نہیں ملے گی ۔ لوگوں کو اشیائے ضروریہ نہیں ملےگی تو لاک ڈاؤن یا بندش کا فائدہ نہیں‘بھارت کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ وہاں لاک ڈاؤن کیاگیا اور لوگ باہر نکلے۔ان کا کہنا تھاکہ یوٹیلیٹی اسٹورزکو 50ارب روپے کے فنڈز دیے جا رہے ہیں، ملک کے دور دراز علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے‘ٹیسٹنگ کی استعداد 15اپریل تک 9لاکھ تک لے جائیں گے۔

تازہ ترین