• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس باجی کی توجہ شہباز شریف کی بجائے عوام پرہونی چاہیے، رانا ثنا

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی کی توجہ شہباز شریف کی بجائے پاکستانی عوام ،ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی کٹس اورکورونا وائرس سے بچائوکی آگاہی پھیلانے کی حکمت عملی پر ہونی چاہیے۔عوام کورونا کے خلاف حالت جنگ میں ہیں ، فردوس باجی سیاست کی بجائے اپنے کام اور ذمہ داریوں پہ توجہ دیں۔ اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا فردوس باجی کی توجہ کا مرکز کورونا وائرس سے متاثرہ عوام ہونے چاہئیں،حکومتی ترجمان کی توجہ کا مرکز شہباز شریف نہیں بلکہ مزدور، دیہاڑی دار اورکورونا کی وجہ سے بیروزگار عوام کیلئے ریلیف ہونا چاہیے ۔
تازہ ترین