• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، رونالڈو کا 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان

پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے فٹبال کلب جووینٹس کے کوچ ماریزیو سری نے اپنے دیگر ساتھیوں 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رونالڈو اور ان کے دیگر ساتھ 4 ماہ یعنی مارچ، اپریل، مئی اورجون کی تنخواہ نہیں لیں گے۔

اس ضمن میں کریسٹیانو رونالڈو اور دیگر لوگ مجموعی طور پر 90 ملین یوروز یعنی 100 کروڑ ڈالرز کا معاوضہ نہیں لیں گے۔

جووینٹس کلب کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ 'جووینٹس کلب مشکل وقت میں ایسا کرنے پر کھلاڑیوں اور کوچ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید