• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں کورونا وائس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے، کراچی میں میڈیکل اسٹور اور دودھ کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

کراچی

کراچی میں لاک ڈاؤن کا آج دسواں روز ہے، مارکیٹیں، بازار، کاروباری مراکز بند ہیں ، پولیس اور رینجرز کے اہلکار پوچھ گچھ کے بعد ہی انتہائی ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نقل و حرکت کی اجازت دے رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ شہر میں کریانہ اسٹور، بیکری اور سبزی گوشت کی دکانیں شام 5 بجے تک کیلئے کھولی جارہی ہیں جبکہ میڈیکل اسٹور اور دودھ کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلیں گی ۔

کوئٹہ

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کوئٹہ میں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے تحت لاک ڈاون برقرار ہے، دوکانوں اور مارکیٹس کی بندش کا آج نواں روز ہے۔

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کے موقع پر شہر میں کھانے پینے کی دکانوں کے علاوہ باقی تمام دکانیں مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز بند ہیں، اس کے علاوہ شہر میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معمول سے کم ہے، پبلک ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل ہے۔

اندورن صوبہ اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، صوبے کے دیگر تمام اضلاع میں بھی لاک ڈاؤن کا نواں روز ہے ، اس دوران دکانیں بند اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

تازہ ترین