مشیر اطلاعات شمس میر کی جانب سے کہا گیا ہے گلگت بلتستان میں کورونا کے 36 نئےکیسز سامنے آئے ہیں۔
شمس میر کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے نگر کے 16، کھرمنگ کے 10، اسکردو کے 6، شگر کے 4 نئے مریض شامل ہیں جبکہ جی بی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 183 ہوگئی ہے ۔
مشیر اطلاعات شمس میر کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں 84 خواتین شامل ہیں جبکہ 67 کیسز کے ساتھ ضلع نگر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
مشیر اطلاعات شمس میر کا کہنا ہے کہ نگر میں کورونا وائرس 22 مریضوں میں مقامی طور پر منتقل ہوا ہے ۔
شمس میر کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ بھیجے گئے کیسز میں سے اب تک 566 مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 143 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔
مشیر اطلاعات کے مطابق لاک ڈاون سے تیزی سے پھیلتی وبا کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے۔