• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان نے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی تعیناتی کے نیب ریفرنس میں راہداری ضمانت ملنے پر 2-2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی ڈویژن بینچ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی 4 ہفتوں کے لیے راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2-2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی احکامات کی روشنی میں شاہد خاقان عباسی نے مچلکے جمع کرا دیے۔

واضح رہے کہ کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 10 اپریل کو عدالت طلب کیا تھا جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر کے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں مگر فی الحال اسلام آباد میں ہیں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے تحت لاک ڈاؤن اور فلائیٹس بند ہونے کی وجہ سے کراچی نہیں جا سکتے لہذا انہیں راہداری ضمانت دی جائے۔

عدالت نےسابق وزیر اعظم کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب کو4 ہفتوں کے لیے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے روکا ہے۔

تازہ ترین