آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍شوال المکرم 1441ھ 5؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جیکب آباد: آٹے، چینی کی قیمتوں میں اضافہ

جیکب آباد: آٹے، چینی کی قیمتوں میں اضافہ


کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے جیکب آباد میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 

آٹا اور چینی یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی دستیاب نہیں ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد صوبے میں اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

تاہم صوبائی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ صوبے میں اشیائے خور و نوش وافر مقدار میں موجود ہے۔ 

ادھر جیکب آباد میں آٹا اور چینی یوٹیلیٹی اسٹور پر ختم ہونے کی وجہ سے لوگ باہر سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ 

اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث جنوبی پنجاب میں موجود گوداموں سے ہی مال ضلع میں نہیں پہنچ رہا۔ 

تجارتی خبریں سے مزید