• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پٹرول کی قیمت 70 روپے لیٹر پر لائے، مصدق ملک

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے حکومت سے پٹرول کی قیمت 70 روپے فی لیٹر پر لانے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو لاک ڈاؤن میں گھروں میں کھانا پہنچانے کے حوالے سے لائحہ عمل بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 4 ہفتے میں ہماری حکومت کے پاس واضح منصوبہ ہونا چاہیے تھا، حکومت غریبوں کےبجلی کے بل معاف اور متوسط طبقے کے بجلی کے بل مؤخر کرے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کم ہورہے ہیں اس لیے تعداد بھی کم آرہی ہے، ملک بھر میں جمعہ کو دوپہر 12 تا 3 بجے مکمل لاک ڈاؤن ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت لاک ڈاؤن کردیں تو وبا کو کنٹرول کرپائیں گے، حکومت اور اپوزیشن مل بیٹھیں تو مستحق لوگوں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ سیاسی قیادت مفاہمت کے ساتھ مل بیٹھیں تو 90 فیصد لوگوں کو گھروں تک سہولت میسر آئے گی۔

تازہ ترین