• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین سےچینی خریدلی

یوٹیلٹی اسٹور ز کارپوریشن نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے چینی خریدلی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین سے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سے یوٹیلٹی اسٹورز نے چینی 67ہزار روپے فی میٹرک ٹن پر خریدی ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو کم ترین ریٹ پر چینی دینے کا وعدہ پورا کیا۔

گزشتہ ماہ (مارچ) کے دوسرے ہفتے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹینڈر کے بغیر جہانگیر ترین سے چینی خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جو بعد میں واپس لے لیا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے حکام نے جہانگیر ترین سے چینی خریدنے کے حوالے سے وضاحت کی تھی کہ 20 ہزار ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے سب سے کم نرخ 67 روپے کلو کی پیشکش کی تھی۔

تازہ ترین