• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں جان لیوا کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور مرنے والوں کی تعداد 828 تک جا پہنچی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4255 ٹیسٹ کرنے کے بعد 1189 شہری کرونا پازیٹیو آئے ہیں، اس طرح بیلجیئم میں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13964 ہوگئی ہے ۔

بیلجئین ہیلتھ منسٹری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 123 افراد کروناوائرس سے ہلاک بھی ہوگئےہیں، مرنے والوں کی تعداد 828 تک جا پہنچی ہے۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار میں مزید آگاہ کیا گیا ہے کہ اس وقت مختلف ہسپتالوں میں 834 لوگ سانس فراہم کرنے والے وینٹیلیٹرز پر ہیں ، انتہائی نگہداشت کا نظام 54 فیصد بھر چکا ہے ۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری نے عوام سے مزید اپیل کی ہے کہ اگر 2 ہفتے لاک ڈاؤن میں گزارنے کے بعد بھی کسی میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تو وہ پہلے ہی کی طرح اپنے آپ کو محدود رکھیں کیونکہ اس وائرس کے بارے میں خدشہ ہے کہ اس کی علامات کسی میں موجود نہ بھی ہوں تو وہ اسے پھیلانے کا سبب ضرور بن سکتا ہے ۔

تازہ ترین