قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 70 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کم کرنے سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے مشاورت اور حالات کی روشنی میں قومی حکمت عملی مرتب کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہماری تیار کردہ قومی حکمت عملی قوم کو مشکلات سے نجات دلاسکتی ہے۔