• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاندی کے زیورات کو کالے ہونے بچائیں

چاندی کے زیورات اکثر کالے ہو جاتے ہیں انہیں کالے ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے جیولری باکس میں چار سے پانچ عدد چاک ڈال دیں جیولری کالی نہیں ہوگی۔

بجلی کی استری کا زنگ صاف کرنے کے لیے

اگر بجلی کی استری کو زنگ لگ گیا ہے تو سوڈاہائی کارب (کھانے کا سوڈا)سے زنگ صاف کر لیجیے۔

چوہے بھگائیے!

جہاں چوہے ہوں وہاں پیپر منٹ باریک کرکے چھڑک دیجیے۔

جلی ہوئی دیگچی صاف کرنا

اگر دیگچی اندر سے کالی ہوگئی ہوتو اس میں پانی بھر کر تین چمچ ٹاٹری اس میں ملا کر آدھے گھنٹے تک پانی کو ابلنے دیں۔دیگچی صاف ہو جائے گی۔

کتابوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھنا

تھوڑی سی پھٹکری اور تھوڑی سی سفید مرچ لے کر ان کا سفوف بنالیں اور کتابوں پر چھڑ ک دیں۔

آٹے میں کیڑے

آٹے میں دو تین تیز پتے ڈال دیے جائیں تو آٹے کو کیڑا نہیں لگتا۔

لوہے کا زنگ

کپڑوں میں لوہے کا زنگ لگ جائے تو لسی سے صاف کرلیں۔ داغ دور ہو جائے گا۔

آٹا خمیر

گوندھے ہوئے آٹے میں چاروں طرف گھی لگا دیں تو آٹا خمیر نہیں ہوگا۔

اسٹیل کے برتنوں میں چمک

اسٹیل کے برتن دھوتے ہوئے صابن یا ڈٹرجنٹ پاؤڈر میں ایک چمچ نمک شامل کر دیں تو برتن چمک جائیں گے۔

مچھلی کی بُو سے نجات

مچھلی صاف کرنے سے کچن میں بُو پھیلی ہوتو برتن میں پانی گرم کریں اس میں دو چمچ سفید سرکہ ڈال دیں اور پکائیں مچھلی کی بُو دور ہو جائے گی۔

پان کا داغ دور کرنا

کپڑے پر پان کے داغ والے حصے پر پیاز رگڑ کر تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں پھر صابن سے دھولیں۔

جوتوں میں نیا پن لائیں

گردوغبار سے جوتوں کا نیاپن بر قرارنہیں رہتا۔جوتوں کی پالش میں کچھ قطرے لیموں کے رس کے ملادیں تو جوتے میں چمک آجاتی ہے۔

تازہ ترین