• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا آج سے صوبے بھر میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے جمعہ3اپریل (آج)سے صوبے بھر میں راشن کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان کردیا‘ وزیر توانائی سندھ اور صوبائی ریلیف کمیٹی کے چیئرمین امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں‘ اسسٹنٹ کمشنر اور یونین کمیٹیوں کی مدد سے راشن کی تقسیم کی جائے گی‘ ان کا کہناتھاکہ وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوںا اور صوبے بھر کے مستحقین کے گھروں پر راشن پہنچانے سے متعلق تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس میں مزید تاخیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس طرح آج بروز جمعہ سے صوبے بھر میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع ہو جائے گا ۔

تازہ ترین