لاہور (این این آئی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہاہے کہ شہباز شریف نے میری تجویز پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کی ، نگراں کمیٹی نہ بنائی گئی تو شامل نہیں ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کورونا صورتحال پر بات چیت کی۔