آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

منشا پاشا کاتنہائی کے شکار افراد کو مشورہ

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر دنیا بھر میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ایسے میں پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تنہائی ختم کرنے کے لئے جانور پال لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منشا پاشا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ خود ساختہ تنہائی اختیار کرتے وقت اگر آپ تنہائی کا شکار ہیں تو براہ کرم باہر سے کسی جانور کو گود لے لیں ۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ بہت سے جانور اس وقت اپنی پناہ گاہوں یا سڑکوں پر بھوک سے مررہے ہیں کیونکہ ان کی غذا کا انتظام کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

منشا نے یہ بھی کہا کہ اس عمل سے آپ کو تنہائی بھگانے میں مدد ملے گی اور وقت بھی بہت تیزی سے آگے بڑھے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید