• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاشتکار سے 1400روپے فی من گندم خریدی جائے گی، وزیرخوراک پنجاب

پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللّٰہ چوہدری کا کہنا ہے کہ کاشتکار سے 1400روپے فی من کے ریٹ پر گندم خریدی جائے گی، محکمہ خوراک پنجاب 50 فیصد گندم کے ہدف کو پروکیور کرنے کے بعد ہی پرائیویٹ خریدار کو گندم خریدنے کی اجازت دے گا۔

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللّٰہ چوہدری کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے گندم خرید پالیسی21-2020 کے ضمن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، صوبائی وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر خوارک کا کہنا تھا کہ رواں سیزن  کی گندم خریداری مہم کے تمام انتظامات مکمل ہیں اس سال گندم کا ایک بڑا ٹارگٹ 45 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ کاشتکار کی محنت کا ثمر براہ راست اُسے ملے گا۔ مڈل مین کا کردار ختم کردیا گیا ہے، فلور ملز کو بلک پرچیز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین