• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ احمد بچوں کے حقوق کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ترجمان مقرر

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کو بچوں کے حقوق کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ترجمان مقرر کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

سارہ احمد بچوں کے حقوق اور مسائل کےحوالے سے حکومت کو آگاہ کریں گی۔انہیں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی پنجاب میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

سارہ احمد کے مطابق وہ پہلے سے بچوں کے حقوق کیلئے کام کر رہی ہیں، اب اہم ذمے داری ملی ہے، تو دل سے اس پر کام کریں گی۔

تازہ ترین