کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے سرکاری ٹھیکوں میں بدعنوانی کا جرم ثابت ہونے پر سابق ایکس ای این صنعت و حرفت عدیل انور کو تین سال قیداور 96 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نے ملزم عدیل انور کا فرنٹ مین وملزم بے نامی دار خادم حسین کو بھی ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق ملزم عدیل انور نے سرکاری ٹھیکوں میں اختیارات کے ناجائز استعمال متعدد سرکاری ٹھیکے اپنے منظورِ نظر ٹھیکیداروں کو غیر قانونی دیئے تھے جس کے عوض بھاری رقم رشوت کی مد میں اپنے فرنٹ مین خادم حسین کے اکائونٹ میںمنتقل کی تھی ۔جس پر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔