• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے قرنطینہ کے 13ویں دن کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور ساتھ ہی کچھ معلومات بھی شیئر کی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا.


ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کولاج میں دائیں جانب اُنہوں نے اپنی کچھ معلومات لکھی ہوئی ہیں جبکہ بائیں جانب ماہرہ خان کی تصویر ہے جس میں ماہرہ خان بوگین ویل کے پودے کے نیچے میز اور کُرسی لگائے بیٹھی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ اِس طرح قرنطینہ کے 13ویں دن کی اپنی معلومات شیئر کی:

نام: ماہرہ خان

عُمر: 35 سال

شہر اور ملک: کراچی، پاکستان

دن اور وقت: 3 اپریل2020

قرنطینہ کی مدت: 13واں دن

کیپشن: کراچی کی دھوپ اور بوگین ویل کی چھاؤں

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ’آپ لوگ بھی اِس طرح قرنطینہ کے کسی بھی دن کی اپنی تصویر شیئر کریں اور اُس کے ساتھ یہ ساری معلومات لکھیں اور ساتھ یہ بھی لکھیں کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔‘

تازہ ترین