• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی بحران کا فائدہ جہانگیرترین، خسرو بختیار کے بھائی و دیگر نے اٹھایا، رپورٹ

چینی بحران کا فائدہ جہانگیرترین، خسرو بختیار کے بھائی و دیگر نے اٹھایا، رپورٹ


ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا۔

دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الہٰی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔

یہ انکشافات فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے چینی اور آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ میں کیے ہیں۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے کس کے دباؤ میں آکر شوگر ملز کو سبسڈی دی۔

رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اقتصادی رابطہ کیٹی نے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت کیوں دی؟

ایف آئی اے کی رپورٹ میں آٹا بحران کی وجہ حکومتی رابطوں میں فقدان کو قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ یقین ہے کہ کوئی بھی صورتحال ہو وزیراعظم عمران خان انصاف کریں گے۔

جہانگیر ترین نے رپورٹ پر کہا کہ تین ارب روپے میں سے ڈھائی ارب کی سبسڈی ن لیگ کے دور میں دی گئی۔

تازہ ترین