پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف بھارت کی فاشسٹ پالیسی تقاضا کرتی ہے کہ اس پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
ایک بیان میں رضا ربانی نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ فاشسٹ پالیسی کے باعث مغرب بھارت پر پابندیاں لگائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں نفرت انگیز جرائم کا مرتکب ہے۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کرنے کا مجرم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا قانون بھارتی حکومت کی بیمار ذہنیت کا عکاس ہے۔