• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ، بوسیدہ لائنوں کی صفائی، لیکیجز کے خاتمہ کا کام جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کا عملہ لاک ڈاو ن کے باعث حائل تمام مشکلات کے باوجود شہریوںکو درپیش فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کررہا ہے جبکہ شہریوں کو واٹربورڈ کی ایپس کے ذریعہ گھر بیٹھے پانی کے ٹینکرز سرکاری نرخ پر باآسانی فراہم کیئے جارہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پرایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیر نگرانی واٹربورڈ شہریوں کی خدمت لاک ڈاو ن کے باجود معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہے ،واٹربورڈ کے عملے نے ناظم آباد بلاک ،4،3،سندھی مسلم سوسائٹی ،جمشید روڈ ،گلشن اقبال بلاک 17,6,14,5،بلدیہ یوسی 29،ماڈل زون کھوکھر پار،پی ای سی ایچ بلاک 4،اتحادکالونی یوسی 26،جعفرطیار سوسائٹی یوسی 11،بہادرآباد، لیاقت آباد بلاک 4،سرجانی ٹاؤن،کیماڑی ،آگرہ تاج کالونی ،اورنگ آباد، اورنگی ، لانڈھی ،بن قاسم ، اور کورنگی یوسی 27سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ ،دھنسنے والی لائنیں تبدیل اور گٹروں کی مرمت کی جبکہ خدادادکالونی یوسی 11،کورنگی، کشمیر کالونی ،جمشید ٹاو ن،سفاری پارک گلستان جوہر ،صدر ،لانڈھی ،قیوم آباد، شیرشاہ ، ماڑی پور ،گلشن اقبال ،سائٹ ٹاو ن ،اورنگی ، ناظم آباد، اسکیم 33سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی بوسیدہ لائنوں کی صفائی وتبدیلی، پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش سمیت لائن لیکیجز کے خاتمہ کا کام کیا۔

تازہ ترین