• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر ایجو کیشن کمیشن کی یونیورسٹیوں کو آن لائن کلاسز شروع کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (وقائع نگار )ہائر ایجو کیشن کمیشن نےتمام یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے بندش کے دوران اپنے طلبا و طالبات کو آن لائن تعلیم دینے کاسلسلہ شروع کریں تاکہ سٹوڈنٹس کاقیمتی وقت ضائع نہ ہو، جبکہ انٹر نیٹ تعطل یابندش سےطلبہ کو شدیدمشکلات کاسامنا،حکومت سےمسئلہ حل کرنے کامطالب کیا ہے،واضح رہے کہ کئی سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے آن لائن پڑھائی شروع کردی ہے تاہم بعض علاقوں میں انٹر نیٹ کی فراہمی میں تعطل یابندش کی وجہ سے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹر نیٹ کی فراہمی کو بغیر تعطل کے یقینی بنایاجائے ان طلبا و طالبات نے کہا کہ اگر انٹر نیٹ کامسئلہ جاری رہا تو ہماراسال ضائع ہونےکاخطرہ ہے، کیوں کہ ہم آن لائن کورسز نہیں پڑھ سکیں گے ۔

تازہ ترین