• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، ہائی ویز پر پٹرول پمپ ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کیلئے پنجاب حکومت کا پولیس کو مراسلہ

لاہور(نمائندہ جنگ) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرہائی ویز پر پٹرول پمپ اور ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کیلئے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پولیس کو مراسلہ لکھ دیا۔ جس کے مطابق قومی و صوبائی ہائی ویز پر آٹو ورکشاپس، ڈرائیورز ہوٹل اور سپیئرپارٹس کی دکانوں کو بند نہ کروایا جائے۔ وزارت داخلہ کے مطابق قومی اور صوبائی ہائی ویز پر پٹرول پمپ، آئل ڈپو بھی نہ بند کروائے جائیں۔
تازہ ترین