• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدے گی، کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے کہا ہے کہ حکومت کسان سے گندم کا دانہ دانہ خریدے گی۔اس موقع پر کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اکرام احمد نے بتایا کہ گندم کی قیمت 1400 روپے فی من جبکہ 9 روپے فی 100 کلو گرام ڈیلوری فیس ادا کی جائے گی، ملتان ڈویژن میں گندم خریداری کا 6 لاکھ 84 ہزار 5سو سترہ میٹرک ٹن ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے گندم خریداری مہم میں گرداوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،ڈویژن میں 48 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ہر سنٹر پر فی کاشتکار 500 باردانہ فراہم کیا جائے گا۔ جس میں حسب ضرورت فی کاشتکار اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین