• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس کا جرائم پیشہ کیخلاف کریک ڈائون ٗ9افراد گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 9جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ سی سی پی اوپشاور محمد علی گنڈا پور کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں کرونا وائرس کی ممکنہ تدارک کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے کاروائیاں کرتے ہوئے اس دوران ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش طاہر شاہ ولد امین شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 310 گرام آئس ،ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار احمد نے دو منشیات فروش عبد الرحمان اور شکیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 50گرام آئس،تھانہ بھانہ ماڑی اور تھانہ متھرا پولیس نے منشیات فروش محمد رسول اور دائود کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔
تازہ ترین