• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محلوں کی سطح تک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، میاں محمود الرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کی زیرصدارت انصاف امداد پروگرام کے حوالےسے اجلاس ہوا۔ جس میں پی پی 160 کے مزید ایک ہزار مستحق گھرانوں کو راشن کی فراہمی کا پروگرام فائنل کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما عفیف صدیقی، شبیر سیال، وقاص امجد اور ذیشان صدیقی، حلقے کی یونین کونسلوں کے عہدیدار اور ٹائیگر فورس کے رضاکار بھی شریک تھے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کی قبل ازیں 700 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جا چُکا ہے اور مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا تسلسل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم کیلئے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور محلوں کی سطح تک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ مستحقین کی امداد کیلئے 10 ارب روپے کا انصاف امداد پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی داروں کو 4 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر قیادت پورے صوبے میں مستحقین میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشکل حالات میں مستحقین کی بھرپور امداد جاری رکھی جائے گی۔
تازہ ترین