• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے بعد مردان میں چوہوں کے شکار پر انعام دینے کااعلان

مردان ( نمائندہ جنگ ) پشاور کے بعد مردان شہر کے5 نائبر دہوڈ کونسلوں میں اپنی مددآپ کے تحت ناظمین نے چوہوں کے شکار پر انعامی رقم مقررکردیاجبکہ میڈیاپر خبریں آنے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیاہے ،شہرکے اہم تجارتی مراکز میں صفائی اورسپرے کرانے کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیا تفصیلات کے مطابق شہر میں چوہوں کے ہاتھوں چار افراد کے کاٹنے کے واقعے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیاہے اسی تناظرمیں ناظم کونسلر اتحاد نے ہنگامی طورپر یونین کونسل بکٹ گنج کے 3اورباڑی چم کے 2نائبردہوڈ کونسلوں میں چوہے مارنے کے لئے انعامی رقم کااعلان کیاہے ناظم کونسلر اتحاد کے صدر ساجد اقبال مہمند او رجنرل سیکرٹری والد میر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ چوہے کی شکارپر 25روپے فی چوہا انعام دیاجائے گا جو مذکورہ کونسلوں کے بلدیاتی نمائندے اپنی جیب سے اداکریں گے دریں اثناء کونسلر اتحاد کے صدر ساجداقبال مہمند اور جنرل سیکرٹری والد میر کشمیری نے ٹی ایم اے حکام سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال کی سنگینی سے اگاہ کیا اوربعدازاں شہر کے گجوخان روڈ پر خود چوہوں کے شکارکے لئے نکلے جہاں شہریوں نے اپنے منتخب افراد کو غیر معمولی شکارکھیلتے دیکھ کر خوب مخظوظ ہوئے
تازہ ترین