• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ کیپٹن بریٹ کی برطرفی کے امریکی بحریہ کے فیصلے سے 100 فیصد متفق ہوں۔

امریکی طیارہ بردار جہاز کے کیپٹن بریٹ کروزیئر کی برطرفی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن بریٹ نے مدد کے لیے 5 صفحات کا خط لکھا تھا، جو اب ہر جگہ موجود ہے، میں نہیں سمجھتا یہ مناسب ہے، یہ بہت خوفناک ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کیپٹن بریٹ کی جانب سے طیارہ بردار جہاز ویت نام میں روکنے کے عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ کو بھی چین میں کورونا کیسز کی تعداد پر شک

واضح رہے کہ کیپٹن بریٹ نے جہاز میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے پر خط لکھ کر مدد مانگی تھی، امریکی میڈیا میں خط لیک ہونے کے الزام میں کیپٹن کو کمان سے ہٹا دیا گیا تھا۔

تازہ ترین