• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چندے اکٹھے کرنے کی بجائے عوام پر پیسہ خرچ کریں، خواجہ عمران نذیر

ممبر سابق صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ حکومت چندے اکٹھے کرنے کی بجائے عوام پر پیسہ خرچ کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے میو اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  اس مشکل گھڑی میں حکومت اپنا کردارکب ادا کرے گی۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم پلس معلوم نہیں کس سوچ میں ہیں، پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ن لیگ دس ہزار کٹس اسپتالوں میں فراہم کرچکی ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرصحت پنجاب اسپتالوں کے عملے کوحفاطتی کٹسں فراہم کریں ۔

خواجہ عمران نذیر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس پیسے نہیں تو ہم چندہ اکٹھا کردیتے ہیں، یہ کمائی کا نہیں خدمت کا وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ڈاکٹروں کو آج بلایا گیا ہے جبکہ شہباز شریف نے سری لنکا کی ٹیم کو فوری بلالیا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ہر میدان میں نا کام ہوئی ہے، اپنے دور حکومت میں ہم نے پورے ملک میں مسلم لیگ ن کو متحرک کیا  اور پولیو کو زیرو کیا ۔

سلمان رفیق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹیسٹ کرا رہے ہیں، خطرہ ہے ڈاکٹر متاثر نہ ہوجائیں ۔

سلمان رفیق نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی وقت ہےجو اشیا دستیاب نہیں انہیں مہیا کیا جائے۔

انہوں نے ملک میں لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں مخیر حضرات سے اپیل کے کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مخیر حضرات اس مشکل گھڑی میں آگے آئیں۔

تازہ ترین