• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے پھیلاؤ سے نظامِ صحت کم پڑسکتا ہے، اسد عمر

کورونا کے پھیلاؤ سے نظامِ صحت کم پڑسکتا ہے، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا جس طرح پھیل رہا ہے، اس سے موجودہ نظامِ صحت کم پڑ سکتا ہے، اسپتالوں کو براہ راست سامان کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران اسد عمر نے کہا کہ بندشوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر بندشیں نہ ہوتیں تو کورونا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل سکتا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج نہیں بتا سکتے کہ 14 تاریخ کے بعد بندشیں بڑھیں گی یا کم ہوں گی، اس بارے میں فیصلہ اگلے چند دنوں میں کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ منفی معاشی اثرات سے بچنے کیلیے حکمت عملی بنا رہے ہیں، ملک میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں ڈھائی گُنا اضافہ ہوا ہے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بندشوں کے باعث منفی اقتصادی اثرات پڑ رہے ہیں، تمام سماجی کارکنوں اور سیکیورٹی اہل کاروں کو پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین