• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیئرسٹارمر اور اینجلارینرکے لیبر لیڈرز منتخب ہونے پر پارٹی ورکرز خوش

کوونٹری (نمائندہ جنگ ) لیبر پارٹی کے اندرونی انتخابات میں کیئر سٹارمر Keir Starmerایم پی اورورڈپٹی لیڈرAngela Rener کے منتخب ہونے پر پارٹی ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کارکنان کے مطابق دونوں منتخب لیڈر عوام کے اندر اپنا وجود رکھتے ہیں اور عوام کے مساہل کے حل میں دلچسپی کا ا اظہار کرتے رہتے ہیں ان کی کامیابی سے دورس نتائج برآمد ہوں گے ۔مقامی کونسلر کامران خان جنھوں نے انجیلا رینر اور سر کیرسٹارمرکی انتخابی مہم میں دن رات کام کیا اور ووٹرز کو پارٹی انتخابات کے اہمیت سے آگاہ کیا اسی طرح سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان کا کردار بھی مثبت رہا انھوں نے اپنے امیدوار انجیلا رینر کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ا واجد خان نے کہا کہ لیبر پارٹی کو ایسی ہی نوجوان قیادت کی ضرورت تھی جو عوام کے مسائل کو حل کر سکیں اوربرطانیہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں آج کے نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام اپنے ملک اور اپنی قوم کے ساتھ محبت ر کھتے ہیں ۔ عوام نے پڑھے لکھے محب وطن افراد کو اپنی پارٹی کی قیادت دی ہے جو ہمہ وقت عوام کی خدمت میں دلچسپی رکھتے ہیں اور عوام کے اصل نمائندے ہیں۔ کونسلر کامران خان نے کہا کہ انجیلا رینر اور منتخب لیڈر سر کیر سٹار مر عوام کے حقیقی نمائندے اور ملک کے ساتھ مخلص اور دیانت دار شخصیات ہیں ان کی کامیابی سے ان تمام چیلنجر سے نمٹنے کا موقع ملے گا ۔ کامران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ وہ دوسرے لوگوں کی طرح گھر پر ہیں لیکن وہ جلد اس خوشی میں مٹھائی تقسیم کریں گے۔ دریں اثناء منتخب ڈپٹی لیڈر انجیلارینر نے کونسلر کامران خان کو اپنے پیغام میں شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ میری کامیابی کے لیے آپ کے جدوجہد قابل تحسین ہے۔ میری خواہش ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے ہم سب کندھے سے کندھا ملا کر چلیں اور ایک کمیونٹی بن کر کام کریں تاکہ عوام کے بنیادی مساہل حل ہوں انھوں نے کہا کہ وہ جلد کوونٹری سٹی کا دورہ بھی کریں گی ۔
تازہ ترین