• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کے میدان ویران، ویب سائٹس بھی ساکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان ویران اور کھلاڑی پریشان ہیں وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں منجمد ہونے کی وجہ سے دنیا بھرکی کھیلوں کی ویب سائٹس بھی ساکت ہوگئی ہیں۔کر کٹ کی معروف ویب سائٹ جس پر ہرروز دنیا بھر میں ہونے والے کر کٹ مقابلوں کے اسکور لمحہ با لمحہ بدلتے ہوئے نظر آتے تھے اس پر بھی سناٹا ہے، اور صرف ماضی کے یادگار میچوں کے اسکور کارڈ کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔ ہاکی، ریسلنگ، والی بال، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس، بیڈ منٹن، گالف ،کبڈی، ویٹ لفٹنگ ،اسکواش ،گھڑ سواری، تیر اندازی، شمشیر زنی سمیت تمام کھیلوں کی فیڈریشن کی ویب سائٹس بھی کسی مقابلے کی اپ ڈیٹ سے محروم ہیں، ان پر کھیلوں کے کوئز، مضامین، ماضی کے یادگار لمحات کی تصاویر اور رپورٹس سے یادیں تازہ کی جارہی ہیں، کئی ایک فیڈریشن نے اپنی ویب سائٹ پر کورونا وائرس سے بچائو کے لئے اپنے نامور کھلاڑیوں کے پیغامات اور اس حوالے سے وڈیو میسج کا سہارا لیا ہوا ہے، جبکہ کئی ایک فیڈریشن نے اپنی ویب سائٹ پر قومی کھلاڑیوں سے کورونا کے ٹیسٹ بھی کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے ایک اسکورر مائیکل گولڈ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں عالمی فیڈریشن سے طویل رفاقت کے دوران پہلا موقع ہے کہ ویب سائٹ پر کسی ہاکی مقابلے کے نتائج درج نہیں ہے۔

تازہ ترین