• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاون کے باعث صورتحال کا سامنا مل کر کرنا ہے، علامہ لطیف قمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیام ولایت اسکائوٹس کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاوُ کے لئے اسپرے مہم کا آغاز نمائش چورنگی سے کیا گیا جس کا افتتاح علا مہ لطیف قمی ،علامہ شبیر الحسن طاہری ،یعقوب شہباز ،حسن رضا سہیل ،علی حسین نقوی، سرور علی و دیگر رہنماوں نے کیا اسپرے مہم کے افتتاح کے موقع پرعلامہ لطیف قمی کا کہنا تھا حکومتی احکامات پر عملدر آمد کرتے ہوئے خود کو گھروں تک محدود کرنے اور سماجی رابطوں کو کم کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شہری اپنے دلوں میں دکھی انسانیت کا جذبہ رکھتے ہیں اگر سب لوگ آج سے پندرہ دنوں کے لئے خود کو گھروں تک محدود رکھیں توہم کورونا کی اس وبا کو شکت دینے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔حکومت کو موجودہ صورتحال میں معاشرے کے ہر طبقے کی مشکلات کا بھر پور احساس ہوناچائیے۔ پیام ولایت اسکائوٹس کی جانب سے کی جانے والی یہ اسپرے مہم علاقائی عوام میں آگاہی و شعور کو بیدار کرنے کے لئے بہت اہم ثابت ہوگی ۔ اس موقع پر دیگر رہنماوں کا کہنا تھا عوام کو چائیے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں اگر عوام نے تعاون نہیں کیا تو اس وائرس کو قابو کرنا بہت مشکل ہوجائے گا کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کا سامنا ہم سب کو مل کر کرنا ہے اس مشکل وقت میں عوام کو چائیے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جبکہ مخیر حضرات کو چائیے کہ وہ اس موقع پر قوم کی خدمت کے لئے آگے بڑھیں۔
تازہ ترین