آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکومت مستحقین کی مدد کیلئے مضبوط سسٹم بنائے، ثروت اعجاز قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو رٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، تحقیقات میں آٹا وچینی بحران اور کروڑوں روپے بنانیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے،عوام ذہنی طور پر اپنے آپ کو صحت مند رکھیں،کورونا کا خاتمہ احتیاطی تدابیر سے ہی کرنا ہوگا،حکومت غریبوں اور مستحقین کو ریلیف فنڈ اور راشن دینے کیلئے مضبوط سسٹم بنائے،غریب پریشان حال اور کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہیں،پولیو کی طرز پر گھرگھر کورونا ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے،قرنطینہ کیلئے عوام میں خوف پھیلایا گیا جن کے گھروں میں گنجائش ہے وہ اپنے گھروں میں قرنطینہ بناسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید