• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا کپتانوں کو زبردستی قرنطینہ کرنے پر اصرار، پی آئی اے کا کراچی سے فضائی آپریشن معطل

پی آئی اے کا کراچی سے فضائی آپریشن معطل


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے کراچی سے فضائی آپریشن معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کے عملے نے کپتانوں کو زبردستی قرنطینہ کرنے پر اصرار کیا فضائی عملے کو کراچی میں قرنطینہ کرنے کےمعاملے پر ترجمان پی آئی اے نے وضاحت میں کہا ہےکہ پی آئی اے حکومت پاکستان کے مقرر اور وضح کردہ ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ 

ہدایات میں جہاز کی ڈس انفیکشن سے لے کے عملے کی صحت و سلامتی کی احتیاط شامل ہیں وفاقی حکومت کے مرتب کردہ ہدایات پر تمام ائیرپورٹس پر عمل جاری ہے۔ 

کراچی ائیرپورٹ پر پیش آنے والے واقعہ عملے سے متعلق حکومت پاکستان کی ہدایات کے منافی ہے خالی جہاز لندن سے واپس آنے سے 3 گھنٹے قبل تمام حکام کو اطلاع کردی گئی تھی تاہم ہدایات کے باوجود محکمہ صحت سندھ کے عملے نے کپتانوں کو زبردستی قرنطینہ کرنے پر اصرار کیا۔ 

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے ہوئےکہا کہ پی آئی اے کا فضائی عملہ قومی ہیروز ہیں جو خطرات کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی خدمات سرانجام دے رہیں ہیں ہے پی آئی اے اپنے ان ہیروز کی ہر ممکنہ حفاظت کو یقینی بنائے رکھے ہوئے ہے اور کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرتی۔ 

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے اعلی حکام سے مسلسل رابطے میں ہےفضائی عملے میں کرونا وائرس کی موجودگی کی اطلاعات گمراہ کن ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ 

فضائی عملہ پی آئی اے کے ہوٹل میں ائیسولیشن میں ہے اور ٹیسٹ کے نتائج کامنتظر ہے جب تک ائیرپورٹس پر حکومت پاکستان کی وضح کردہ ہدایات میں ہم آہنگی نہیں آتی سی ای او پی آئی اے نے کراچی سے فضائی آپریشن معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

تازہ ترین