• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: نو عمر لڑکیوں سے زیادتی، 2 افراد مجرم قرار

فوٹو بشکریہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ
فوٹو بشکریہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ

رادرھم میں 2 افراد کو نوعمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

شیفیلڈ کراؤن کورٹ میں وکیلِ استغاثہ نے 5 ہفتوں میں مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ لڑکیوں کو ساؤتھ یارکشائر ٹاؤن میں مردوں کے ایک گروہ نے 6 ماہ کے عرصے میں ہفتے میں کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور یہ گروہ متاثرہ لڑکیوں کو ’تازہ گوشت‘ کہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 37 سالہ رومولاد اسٹیفن ہوفاؤٹ اور 41 سالہ ابسولوم سیگیو کو لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت متعدد جرائم میں قصور وار پایا گیا۔

علاوہ ازیں اس کیس میں ملوث 35 سالہ جیسیک برزوزوسکی جو ایک بچے کو جنسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے اکسانے کے مقدمے میں ایک الزام سے بری ہوا تھا اس نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

35 سالہ جیسیک برزوزوسکی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور اسے 14 اپریل کو سزا سنائی جائے گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید