• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 لاکھ بچوں کو نئی زندگی دینے والا آسٹریلوی شخص چل بسا

جیمز ہیریسن — فائل فوٹو
جیمز ہیریسن — فائل فوٹو

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا جیمز ہیریسن جس نے خون کا عطیہ کر کے 20 لاکھ بچوں کو نئی زندگی دی، 17 فروری کو 88 برس کی عمر میں چل بسا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیمز ہیریسن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ خون کا عطیہ دینے والوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے 18 برس کی عمر سے خون کا عطیہ دینا شروع کیا اور 81 برس کی عمر تک ہر 2 ہفتے بعد خون کا عطیہ دیتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے پلازما نے 20 لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔

ان کے خون میں اینٹی ڈی نامی ایک نایاب اینٹی باڈی موجود تھی جو حاملہ ماؤں کو دی جانے والی ادویات بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید