• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنجہانی امریکی صدرجان ایف کینیڈی کی لاپتا نواسی اورانکا بیٹا مردہ قرار

نیویارک(نیوز ڈیسک) آنجہانی سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی نواسی اپنے 8 سالہ بیٹے کے ہمراہ لاپتا ہوگئیں۔ وہ قریبی واقع چیساپیک بی کے قریب کشتی رانی کیلئے بیٹے کے ہمراہ گئیں تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر رابرٹ ایف کینیڈی کی نواسی 41 سالہ مایو کینیڈی اور ان کا بیٹا 8 سالہ گیڈن گزشتہ دو روز سے غائب تھے، جن کی تلاش کا عمل جاری تھا۔ تاہم اب نیشنل کوسٹ گارڈ نے ریسکیو اور تلاش کا آپریشن ختم کرتے ہوئے دونوں کو مردہ قرار دیا ہے جس کے بعد ان کی لاشوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔مایو کینیڈی کے شوہر کے مطابق ان کی اہلیہ اور بیٹا ایک دریا میں بوٹنگ کررہے تھے اور اس کے بعد سے وہ نظر نہیں آئے۔ اہلیہ اور بیٹا ایک کشتی میں سوار ہوکر دریا میں بہہ جانے والی بال کی تلاش میں آگے گئے تھے۔ کوسٹ گارڈ نے کافی دور تک ان دونوں کی تلاش بھی کی تاہم کوئی سراغ نہیں ملا۔ جمعرات سے میری لینڈ کی پولیس کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ان دونوں کو تلاش کررہی تھی۔مقامی محکمہ فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق دو نامعلوم افراد ساحل سے کئی میل دور بہتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔ پولیس کو ان کی کشتی تو ملی، تاہم دونوں کا پتا نہ چل سکا۔گورنر لیری ہوگن نے صحافیوں کو بتایا کہ کیتھلین کینیڈی ٹاؤنسینڈ کی بیٹی اور آٹھ سالہ نواسہ میری لینڈ میں جنوبی دریا پر کشتی رانی کے بعد لاپتا ہوئے۔ ہوگن نے کہا کہ میری لینڈ کی عوام کی طرف سے میں اس مشکل گھڑی میں خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار اور پورے خاندان کے لئے دعا گو ہوں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 68 سالہ کینیڈی ٹاؤنسینڈ امریکی ریاست میری لینڈ کی سابق لیفٹیننٹ گورنر رہ چکی ہیں اور رابرٹ ایف کینیڈی کی بیٹی ہیں۔ ، وہ امریکی انتظامیہ میں ایک مرتبہ امریکی اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں۔کینیڈی خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں میڈیا اور لوگوں سے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اور مایو اور ان کے بیٹے کو دعاؤں میں یادآ رکھنے کی درخواست کی گئی۔ آنجہانی مایو کینیڈی صحت عامہ اور انسانی حقوق کی وکیل تھیں۔
تازہ ترین