• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے کشمیرپر بیان پربھارت کاردعمل غیر ذمہ دارانہ ہے،پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ترجمان دفت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کے ردعمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا اور کہا کہ بھارت کامقبوضہ کشمیرکواندرونی معاملہ کہناجھوٹ کوسچ میں نہیں بدل سکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے 2 اپریل کو ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، کشمیر میں آبادی تناسب تبدیلی کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی کوشش کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیخلاف اقدام ہے، پاکستانی بھارتی ریاستی دہشتگردی بے نقاب کرتا رہے گا، اس وقت عالمی برادری کی توجہ کرونا وائرس پر مرکوز ہے اور بھارت اس صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم کی ٹویٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ڈومیسائل قانون کےذریعےآبادی کےتناسب میں تبدیلی کر رہا ہے، بھارت کےحالیہ اقدامات کشمیری عوام کےحقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کامقبوضہ کشمیرکواندرونی معاملہ کہناجھوٹ کوسچ میں نہیں بدل سکتا، مقبوضہ کشمیرعالمی سطح پر متنازع علاقہ ہے۔
تازہ ترین