آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسپین میں کرونا وائرس کے متاثرین اٹلی سے بڑھ گئے

یورپی ملک اٹلی کے مقابلے میں اسپین میں کورونا وائرس کے مریض بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 646 ہوگئے ہیں تاہم وہاں مریضوں کی مناسب دیکھ بھال اور بہتر ہاسپیلٹی کی وجہ سے مریضوں کے تندرست ہونے کا تناسب اٹلی کے مقابلے میں دُگنا ہے اور اموات کم ہیں۔ دوسری طرف ابتدائی عرصے میں انتہائی خوفناک صورتحال کا شکار رہنے والے چین میں کورونا وائرس کے صرف 1,299 مریض رہ گئے ہیں۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق 108 ممالک میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ، 74 ہزار سے تجاوز (1,274,265) کرچکی ہے۔ ان میں سے دو لاکھ 64 ہزار سے زائد (264,834) افراد صحت مند جبکہ69,471 افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں۔

939,960 مریض ابھی بھی دنیا بھر کے اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز میں زیر علاج ہیں جن میں سے 5 فیصد 45,592 کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے اب تک تین لاکھ چھتیس ہزار سے زائد (336,830) کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 17,977 صحت مند ہونے والے مریضوں کا تناسب یورپ یا چین کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے 9,618 مریض انتقال کرچکے ہیں۔


گزشتہ روز تک یورپ کا شہر اٹلی کورونا وائرس کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر تھا مگر اب 131,646 کورونا متاثرین کے ساتھ اس جگہ اسپین کھڑا ہے۔ 128,948 متاثرین کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس مریض بڑھ جانے کے باوجود وہاں اٹلی کے مقابلے میں متاثرین کی نگہداشت کی سہولیات بہت بہتر ہیں اسی وجہ سے اٹلی کے صحت مند ہونے والے 21,815 مریضوں کے مقابلے میں اسپین میں گھر جانے والے کرونا متاثرین کی تعداد 38,080 اٹلی سے کہیں زیادہ ہے۔ اسی طرح اٹلی کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ 15,887 اموات کے مقابلے میں اسپین میں متاثرین زیادہ ہونے کے باوجود مرنے والوں کی تعداد 12,641 کم ہے۔ 

یورپ کے تیسرے شہر جرمنی میں کورونا وائرس کے مریض ایک لاکھ سے متجاوز (100,123) ہونے کے باوجود شرح اموات (1,584) مندرجہ بالا دونوں یورپی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے جبکہ صحت مند ہونے والے مریضوں (28,700) کا تناسب بھی دیگر یورپی ملکوں سے بہتر ہے۔

جرمنی کے مقابلے میں چوتھے یورپی شہر فرانس میں کورونا وائرس متاثرین (92,839) کم ہیں مگر اموات 8,078 بہت زیادہ اور صحت مند افراد کی تعداد (16,183) کم ہے۔ ایک ماہ پہلے تک پوری دنیا میں خوفناک صورتحال کا شکار ملک چین اس عالمی وبا پر انتہائی حد تک قابو پاچکا ہے۔ چین میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 81,708 متاثرین میں سے 77,078 صحت مند ہوکر معمول کی زندگی میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ 3,331 ہلاک ہوئے۔ چین میں اب کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز صرف 1,299 رہ گئے ہیں۔

ایک ماہ قبل تک چین کے بعد دوسرے نمبر پر رہنے والے ملک ایران میں کورونا وائرس سے اب تک 58,226 متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 22,011 صحت مند اور 3603 کے انتقال کے بعد اب بھی 32,612 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق اوائل میں ایران سے ہی کورونا وائرس نے زائرین کے ساتھ پاکستان سرایت کی، یہاں دنیا کے زیادہ تر ممالک کے مقابلے میں 3,157 متاثرین کے ساتھ صورتحال بہت ہے ان میں سے 211 افراد صحتمند ہو کر گھروں کو جاچکے جبکہ 47 نے انتقال کیا، یوں کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف اسپتالوں میں کرونا وائرس سے متاثر 2,899 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک بتائیں گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید