• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن: پولیس نے ماسک نہ پہننے والے شہری کو گولی ماردی

فلپائن میں کورونا وائرس قانون کی خلاف ورزی پر ایک شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

فلپائن میں ایک شخص کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران پولیس افسران کو مشتعل کرنے اور ماسک نہ پہننے پر گولی مار دی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص کو گاؤں کے ایک ہیلتھ ورکر نے فیس ماسک پہننے کا کہا، جس پر اس نے غصے میں آ کر اشتعال انگیز الفاظ استعمال کیے اور درانتی سے طبی عملے پر حملہ بھی کر دیا۔

یاد رہے کہ فلپائنی صدر نے دو اپریل کو قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے اور وبا کے دوران پریشانی کھڑی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا تھا۔

فلپائن میں کورونا سے اب تک 152 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3,246 تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین