• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت

شہبازشریف کی ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں، حکومت کورونا کے خلاف جنگ کیسے جیتے گی اگر اپنی فوج کو ہتھیار نہیں دے گی؟

انہوں نے کہا کہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والوں پر تشدد کی منطق سمجھ سے باہر ہے، تشدد، ڈنڈے، گالی اور تقریروں سے کورونا کا مقابلہ نہیں ہوسکتا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ کب سے توجہ دلارہا ہوں کہ خدارا ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس پہنچائیں، قوم پر رحم کریں، سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حالات کی سنگینی کا ادارک کیاجائے۔

تازہ ترین