آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چین: شنگھائی میں ہرطرف چیری بلاسم کی بہار

چین: شنگھائی میں ہرطرف چیری بلاسم کی بہار


کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد چین کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہونے لگیں ہیں۔

ان دنوں چین میں چیری پھولوں کی بہار آئی ہوئی ہے اور پھولوں کے خوبصورت نظارے اور دلفریب مہک سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہریوں کو باہر نکلنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

چین کے شہر شنگھائی کے بوٹینیکل گارڈن میں بھی 33 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے ہزاروں چیری پھولوں سے لدے درختوں نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ہر سو پھیلے چیری پھولوں سے فضا معطر ہوگئی ہے۔

چیری پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور جسے دیکھنے کیلئے چینی باشندے کورونا وائرس کے باعث گذشتہ کئی دنوں سے لگنے والے لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید