• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق ڈپٹی جنرل سکریٹری فہد خان کو اس سال ماسکو میں ہونے والے یوریشین کپ 2020ء کی آرگنائزنگ کمیٹی کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

یوریشین کپ فٹ بال کا آغاز مئی میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے بعد اس ایونٹ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان اپریل کے اواخر تک ممکن ہے۔

عالمی سطح پر کسی بھی پاکستانی کو آرگنائزیشن کمیٹی کا وائس چیئرمین بنایا جانا ملک کیلئے اعزاز ہے۔ فہد خان اس سے پہلے بھی عالمی فٹ بال کے کئی ایونٹس میں اپنی خدمات انجام د ے چکے ہیں۔

یوریشین کپ کمیٹی کے چیئرمین دی پبلک آف ساکاہا (یاکوتیا) کے پاویل پالووچ بورودن  ہیں ان کے ہمراہ آٹھ دیگر ارکان بھی شامل ہیں۔

یوریشیا کپ کا اہتمام روسی وزارت کھیل شنگھائی تعاون تنظیم کے اشتراک سے کر رہی ہے جس میں شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس کی تمام رکن ممالک کی 16 سال سے کم عمر ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فہد خان نے جنگ کو بتایا کہ اس سے قبل پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے کئی عالمی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

فہد خان نے بتایا کہ فیفا ورلڈ کپ 2018ء اور 2019 ء ویمنز ورلڈ کپ فرانس میں فٹ بال فار فرینڈشپ کے تحت پاکستانی بچوں کے ساتھ تربیتی کیمپ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کیا۔ اس ایونٹ میں مجھے وائس چیئرمین کا عہدہ دیکر میرے اور میرے ملک کو اعزاز بخشا ہے۔

 یوریشین کپ فٹ بال مئی میں منعقد ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث اب اس کے انعقاد کی تاریخ رواں ماہ کے آخر میں ممکن ہے۔

تازہ ترین