• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈمیں شوگرگراؤنڈکوعارضی مردہ خانہ بنانے کا فیصلہ

سٹیفورڈ(مریم فیصل) سٹیفورڈمیںکوروناوائرس سے بڑھتی اموات نے نمٹنے کے لئے شو گراونڈ کو عارضی مردہ خانہ میں تبدیل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ سٹیفورڈ شائر کاونٹی کا سب سے بڑا شو گروانڈ ہے جو ساٹھ ایکٹر رقبے پر پھیلاہوا ہے ۔برطانیہ کے دوسرے ٹاونز کی طرح سٹیفورڈ میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھنے اور اموات کی تعداد بھی بڑھنے سے ٹاؤ ن کے مردے خانے میں مزید مردوں کو رکھنے کے لئے جگہ کی کمی کا سامنا ہے اس لئے کونسل کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ شو گراونڈ کوعارضہ مردہ خانے میںتبدیل کردیا جائے جہاں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے کسی سرگرمی کا انعقاد نہیں کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں کونسل کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی گزشتہ روز ہوئی ہے جس میں ان اقدامات پر بات چیت کی گئی کہ کیسے اس شو گراونڈ کو مردے خانے کے طور پر استعمال کرنا ہے ۔
تازہ ترین